5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پھرتیلے بچے جوانی میں صحت مند رجحانات کے مالک بنتے ہیں،ماہرین
جنگ نیوز -
آسٹن…جنگ نیوز…پھرتیلے بچے جوانی میں صحت مند رجحانات کے مالک بنتے ہیں۔ایکنئی تحقیق کے مطابق تیز طرار اور پھر تیلے بچے مثبت جذبات کے حامل ہوتے ہیں اور جوانی میں صحت مند رجحانات کے مالک بنتے ہیں۔ ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسرکی تحقیق میں پھرتیلے بچوں کے منفی اور مثبت رجحانات اور اشاریوں پر مبنی ایک گراف تیار کیا گیا جس میں مثبت امکانات میں اضافہ نوٹ ہوا۔ اس تحقیق میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے 1141 بچوں کو شامل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایسے بچے اپنی زندگی میں تشفی محسوس کرتے ہیں، اپنی ذہنی او رجسمانی مضبوطی پر فخر کرتے ہیں اور زیادہ دیر تک اداس نہیں رہتے نیز تنہائی ،احساس گناہ اور غم کے لمحوں سے نکلنے کی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔ ماہرین طب نے اس طرح کے بچوں کو ذہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو مشکلات سے نکالنے میں ذہانت سے کام لینا چاہیے۔