5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پانی کے مسئلے پر کسی صوبے کی حق تلفی نہیں کی جائے گی،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چشمہ جہلم لنک کینال تنازع پر وزیر اعظم کی صدارت میں چاروں صوبائی وزرا اعلیٰ کااجلاس اسلام آبادمیں جاری ہے۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر کسی صوبے کی حق تلفی نہیں کی جائے گی، 18ویں ترمیم کی طرح پانی کا مسئلہ بھی افہام تفہیم سے حل کیا جائے گا۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں تمام امور مفاہمت کی پالیسی کے ذریعے حل کیے گئے اور پانی کا مسئلہ بھی 18ویں ترمیم کی طرح افہام و تفہیم سے حل کیا جائیگا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت نے چشمہ جہلم لنک کینال کے معاملے پر اپنا موقف سختی سے پیش کیا اور اس حوالے سے محکمہ آبپاشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو گزشتہ کئی سال سے پانی کی تقسیم میں پنجاب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ریکارڈ بھی فراہم کیا۔