تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیکب آباد:سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک

جنگ نیوز -
جیکب آباد…جیکب آباد میں سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کودیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص محمد بنگلانی سیشن کورٹ میں پیشی کے لئے آرہا تھا کہ کار سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے محمد بنگلانی موقع پر ہلاک جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال جیکب آباد منتقل کرکے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.