تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جرمن حکومت کا غیر ملکی تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کا فیصلہ

جنگ نیوز -
برلن …جنگ نیوز… جرمنی کی حکومت نے غیر ملکی تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی ادارہ برائے روزگار کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ہائزش آلٹ نے بتایا کہ تارکین وطن نوجوانوں میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے پیشہ وارانہ حالات میں بہتری کیلئے حکومت کے اشتراک عمل سے وفاقی ادارہ برائے روزگار آئندہ ایسے نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرے گا۔اس موقع پر تارکین وطن سے متعلقہ امور کی نگران خاتون عہدیدار ماریا بوئمر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مسودہ قانون رواں سال پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔\

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.