5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور : بلٹ پروف جیکٹس اسکواڈ کی گاڑی کی سیٹوں پر چڑھائی جانے لگیں
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس خود پہننے کی بجائے گاڑی کی سیٹوں پر چڑھانی شروع کردی ہیں۔لاہور کی سڑکوں پر گھومنے والی یہ پولیس اسکواڈ کی گاڑی سی سی پی او آفس کی ہے۔جس پر سوار پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس خود پہننے کے گاڑی کی خالی سیٹوں پر چڑھا رکھی ہیں، اس بارے میں میں پولیس اہلکاروں سے دریافت کیا گیا لیکن انہوں نے بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔اکثر پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کے بغیر ہی فرائض انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس کی تعداد کم ہے۔