تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مفروروں کو عہدے دینے سے پاکستان کی عالمی رسوائی ہورہی ہے، بابراعوان

جنگ نیوز -
راولپنڈی…وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں مفروروں کو عہدے دینے سے پاکستان کی عالمی رسوائی ہورہی ہے ۔راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کی سب سے پابندی کرائیں گے ،آج نواز شریف اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ اپنی حکومت میں عدالت کے فیصلے پر عمل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتی مفرور رانا مقبول کو جو ان کے بھائی کی حکومت میں سیکریٹری پراسیکیوشن لگا ہے اس کو گرفتار کروا کر سندھ بھجوائیں ۔ بابراعوان نے کہا کہ مفروروں کو پکڑنے کے لیے اگر مفرور بٹھا دیا جائے تو کیا ہوسکتا ہے، مفروروں کو عہدے دینے سے پاکستان کی عالمی رسوائی ہورہی ہے۔ بابراعوان نے کہا کہ ان کی حکومت نے آزادی اظہار کے قانون میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد یہ آزادی اظہارکا میگنا کارٹا بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ غصہ اور انتقام ملکی مسائل کا حل نہیں ہیں ، پیپلز پارٹی کی حکومت تنقید سے سیکھتی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.