تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گھوٹکی میں کیڈٹ کالج پانچ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا

جنگ نیوز -
گھوٹکی میں کیڈٹ کالج پانچ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا

گھوٹکی…گھوٹکی میں کیڈٹ کالج پانچ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا ہے تاخیر کے باعث اس وقت کے پندرہ کروڑ روپے ناقافی ہوگئے فنڈز کی فارہمی بند ہے جس کے باعث تعلیمی منصوبہ تعطل کا شکار ہے اور حکومت کو31 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ضلع گھوٹکی کا واحد 240 ایکڑ پر مشتمل کیڈٹ کالج منصوبہ 2004ٴ اور 2005 میں شروع ہوا جو کہ 2008 میں مکمل کر نا تھا۔ جس کے لئے وفاقی حکومت نے16 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے جو بر وقت جاری نہیں کئے جاسکے اور ناہی فنڈز کے حصول کے لئے پیروی کی گئی جس سے ضلعی انتطامیہ اور وفاقی حکومت کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث 300 طلبا کا تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا ہے اور وفاق کی جانب سے فنڈز کی فارہمی میں تاخیر کے باعث2005 کے عالمی مالیاتی بحران کے دوران را مٹیریل میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ سے منصوبے کو مزید 31 کروڑ روپے کی ضرورت پڑگئی اور اسطرح حکومت کو محض معمولی کو تاہی کی وجہ سے31کروڑ روپے نقصان برداشت کرنا پڑے گا جبکہ اس وقت بھی ضلع گھوٹکی کے واحد کیڈٹ کالج کی486 ملین روپے کی روائیز اسکیم اسلام آباد میں التوا کا شکار ہے جبکہ اسکے ساتھ کے دیگر صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے سات کیڈٹ کالجوں کی اسکیمیں روائیز ہو چکی ہیں اور کالجز میں تدریسی عمل شروع ہوچکا ہے فنڈز کی تاخیر سے ابھی تک ضلع گھوٹکی کے طلبا کیڈٹ کالج جیسی معیاری تعلیم سے محروم ہیں ضلعی انتظامیہ زرائع کے مطابق کالج کے فندز نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک نہ تو رہائشی کالونی بنائی جاسکی ہے اور ناہی آڈیٹوریم حال ، پلے گراؤنڈ، واٹر سپلائی ، سیوریج بنائی جاسکی ہیں اور ناہی 70 فیصد سڑکیں مکمل کی جاسکی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.