تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

زینت امان اور راج ببّر30سال بعد فلم ”دل تو دیوانہ ہے“میں ایک ساتھ

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ماضی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ زینت امان30سال بعد ایک بار پھر راج ببّر کے ہمراہ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ 70ء اور80ء کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی زینت امان آخری بار1980ء میں فلم ”انصاف کا ترازو“ میں راج ببّر کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں تھیں ۔ واضح رہے کہ زینت امان نے فلم ”روٹی کپڑا اور مکان “ سے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اُس دور کے لحاظ سے اپنی بے باک اداکاری نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔فلم کے ہدایتکارRaja Bundelaکا کہنا ہے کہ”دل تو دیوانہ ہے “ایک رومانوی فلم ہے لیکن اس کی کہانی ان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو برسوں قبل اپنی ثقافت اور خاندان سے جدائی کی قربانی دیتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں نقل مکانی کرگئے اور 15یا20 سال بعد صرف یہ دیکھنے کے لیے واپس آتے ہیں کہ جنہیں وہ چھوڑ کر چلے گئے تھے وہ کس حال میں زندگی گزاررہے ہیں ۔ اس فلم میں 58 سالہ زینت امان ایک ملائشیائی خاتون کا کرداراداکررہی ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ 30برس بعد وہ بالی وڈ شائقین کو اپنی اداکاری سے کس حد تک متاثر کر پاتی ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”دل تو دیوانہ ہے“رواں سال اگست میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.