5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،91مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مزید 91 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پشاور کے علاقے تہکال، ناصر باغ پشٹخرہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کی مشرکہ کارروائیوں کے دوران 91مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد میں پولیس کو مطلوب چار افراد بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فوسرز نے آپریشن کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے سات7 کالا کوف، دو رائفلز، 13پستول،چھ کلو گرام چرس اور 297 کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔