تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی حبیب جالب کے قتل کی مذمت

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے بلوچ رہنماحبیب جالب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حبیب جالب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر امتیاز احمد شیخ،نواب راشد علی خان،لیڈیزونگ کی صدر محترمہ مہتاب اکبرراشدی اور زبیر میمن نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر حبیب جالب بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ حبیب جالب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ رہنماؤں نے حبیب جالب کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.