5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیپالی پارلیمنٹ 21 جولائی کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے گی
جنگ نیوز -
کھٹمنڈو . . . جنگ نیوز . . . نیپال کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 21 جولائی کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ نیپالی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بتایا کہ پارلیمنٹ وزیراعظم مدھوکمار کے مستعفی ہونے کے بعد 21 جولائی کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ 601 رکنی آئین ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 601 رکنی پارلیمان میں 301 اراکین کی حمایت ضروری ہے۔ اس سے قبل نیپال کے صدر رام بارن یادو نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں سے عبوری آئین کے آرٹیکل 38(1) کے تحت اتفاق رائے سے حکومت تشکیل دینے پر زور دیا تھا۔ یاد رہے کہ نیپالی وزیراعظم مدھوکمار نے سیاسی بحران کے باعث 30 جون کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔