5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میڈیا سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پر نواز شریف کا اظہار اطمینان
جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے آزادی صحافت اور میڈیا سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی نے صحافتی آزادی کو گزند پہنچانے کی کوشش کی تو وہ اور انکی جماعت مزاحمت کی پہلی دیوارثابت ہونگے۔لاہور سے جاری اعلامیے میں میاں نواز شریف نے کہا کہ آزادی صحافت کی قرار داد میں انہی اصولوں کی عکاسی کی گئی ہے، جن کی بالادستی کیلئے ن لیگ اور عوام نے طویل جدوجہد کی،ان کا کہناتھا کہ ان کی جماعت کا جمہوری کلچر ہی ان کی طاقت ہے،وہ انفرادی مفاد سے بلند ہوکر جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کردارادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت اور مضبوط میڈیا جمہوری اورسیاسی عمل کے تسلسل کی ضمانت ہے اور انہوں نے پہلی قرارداد کے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔