تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد:گیس پائپ لائن میں دھماکا، آتشزگی سے ایک شخص ہلاک،32زخمی

جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد کے مصروف کاروباری مرکزکراچی کمپنی کے ایک ہوٹل میں سوئی گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، جس سے ایک شخص آگ لگنے سے جھلس کرجاں بحق جبکہ32زخمی ہوگئے۔کراچی کمپنی میں واقع ایک ہوٹل میں سوئی گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے ہوٹل اور آس پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔آگ لگنے سے ریاض نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ32 افراد زخمی ہوگئے ، جھلس کرزخمی ہونے والے پندرہ افرادکوپمزمنتقل کردیاگیاہے، جہاں پانچ کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.