5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اب بھی سندھ بار کونسل کا وائس چیئرمین ہوں، ایاز سومروکادعوی
جنگ نیوز -
ٰکراچی…صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے دعویٰ کیاکہ وہ اب بھی سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ہیں۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہی ۔دوروزقبل ان کے حریف علی محمد ڈاہری نے اسی کمرے میں اسی نشست پر بیٹھ کر پریس کانفرنس کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اب وائس چیئر مین وہ ہیں اور ایازسومرو فارغ ہوچکے ہی۔انہوں نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر بار کے سیکریٹری انور بھنگڑ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن صحافیوں کو دکھایاتھا،جو علی محمد ڈاہری کے وائس چیئرمیں کا چارج لینے سے متعلق تھا۔آج ایازسومرونے سیکریٹری کا جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن پریس کو دکھایا جس میں کہاگیا 2جولائی کا نوٹیفکیشن غلط تھا اورسیکریٹری کووہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ایازسومرونے پریس کانفرنس میں الزام، لگایا کہ سندھ کے وڈیرے ،بھتہ خور اور پتھارے دار کالے کوٹ کی آڑ میں سندھ بار کونسل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کے اراکین ایسا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ انہیں 4ماہ کے دوران کام نہیں کرنے دیا گیا کیونکہ عدالت سے ان کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا گیا تھا اور اسی حکم امتناعی کی روسے حالات جوں کے توں برقرارہیں۔