5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیلی فوج کا میزائل حملہ ، فلسطینی خاتون شہید
جنگ نیوز -
غزہ…اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں فلسطینی خاتون شہید اور 5افراد زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے البرج پر ایک میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہیدجبکہ5 افراد زخمی ہو گئے ۔فلسطینی ذرائع کے مطابق میزائل سے ایک گھر کوبھی نقصان پہنچا،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد سرحد کے قریب پہنچ گئے تھے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے نشانہ بنایا ۔