تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر ایجنسی:تحصیل لنڈی کوتل میں دھماکے، مسجد اور مزارات شہید

جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . .. . خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دھماکے کے نتیجے میں مسجد اور مزارات شہید ہوگئے۔تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے اشخیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے جامع مسجد اشخیل اور مسجد کے احاطے میں موجود مزارات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاجس کے نتیجے میں مسجد اور مزارات مکمل طور پر شہید ہوگئے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی مسجد سوسالہ پرانی اوراشخیل کی واحد مسجد تھی۔جبکہ شہید ہونے والے مزارات پر بھی ہزروں افراد حاضری دینے آتے تھے۔ مسجد کے متولی کے مطابق یہ لنڈی کوتل میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.