تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور، مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں60 افراد گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور. . .. . . . لاہورپولیس نے سنی تحریک لاہورکے کنوینرمولانا مجاہد عبدالرسول سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے60 افراد کو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے،مولانا مجاہد عبدالرسول کی گرفتاری کے خلاف سنی تحریک کے کارکنوں نے رات کے وقت داتا دربار پیرمکی روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔سنی تحریک کے کارکنوں نے ٹائرجلا کرٹریفک بلاک کردی اور حکومت اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ مولانا مجاہد عبدالرسول کو فوری رہا کیا جائے ورنہ وہ شہربھرمیں احتجاج کریں گے،بعد میں اعلیٰ پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد سنی تحریک کے کارکن منتشر ہوگئے،دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے60افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.