5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
واشنگٹن افغان جنگ جیتنے کے لیے مخلص نہیں،امریکیسینیٹرز
جنگ نیوز -
واشنگٹن. .. . . . . .. . امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے افغانستان سے انخلا سمیت جنگی حکمت کے مقاصد کی وضاحت نہیں کی ہے۔اور انخلا کے اعلان سے لگتا ہے کہ امریکا افغان جنگ جیتنے کے لیے مخلص نہیں۔امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں بات چیت کرتے ہوئے امریکی سینیٹرز نے پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کو بتایا کہ نو سال طویل افغان جنگ کے بارے میں امریکی شہری جاننا چاہتے ہیں جس میں طالبان کے خلاف شروع میں صرف تھوڑیاں کامیابیاں نظرآنے لگی تھیں۔ ڈیموکریٹک سینیٹرجم ویب نے کہا کہ امریکا میں افغان جنگ سے متعلق لوگ پریشان ہیں اور اب اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس بات کی وضاحت کی جائے کہ افغان جنگ سے کیا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ری پبلیکن سینیٹر جم ڈیمنٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 2011 کے انخلا کے اعلان سے لگتا ہے کہ امریکا افغان جنگ جیتنے کے لیے مخلص نہیں ہے۔