5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسپین: بیلوں کیساتھ دوڑنے کا روایتی میلہ،10 افراد زخمی
جنگ نیوز -
میڈرڈ. . . . .. . . . اسپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے مقابلوں کا روائتی میلے کا اختتام ہو گیا ۔اختتامی دوڑ کے دوران بیلوں کی ٹکر سے 10 افراد زخمی ہو گئے ۔سپین کے شہر پیمپلونا میں سین فیرمن فیسٹول کا اختتامی بُل ریس کا باقاعدہ آغازآتش بازی کے مظاہرے سے کیا گیا۔ جس کے بعد آٹھ بیلوں کو تنگ گلی میں چھوڑ دیا گیا جو وہاں موجود ہزاروں افراد کے تعاقب میں دوڑ پڑے۔اس موقع پر بیلوں نے دوڑ کے شرکا کو اچھال چھال کر پتھریلی سڑک پر گرایا جس کے نتیجے میں ایک آئرش ،ایک آکلینڈ ،ایک نیوزلینڈ اور 7 ہسپانوی زخمی ہوگئے ۔ اس دوران ایک لال بیل پھسل جانے کے باعث اپنے ساتھیوں سے الگ ہوا اور بھپرے ہوئے بیل نے ہزاروں افراد کے اس مجموعے میں افراتفری پھیلا دی ۔ دوڑ میں مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریس میں شریک افراد کو 8 سو 50 میٹر کا فاصلہ تین منٹ میں طے کرنا ہوتا ہے تاہم اس بار یہ دورانیہ 4 منٹ 23 سیکنڈ میں طے ہوا جس کی وجہ آخری بیل کے پیچھے مڑ کر حملہ کرنے سے ہوا ۔