تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مغوی ایرانی جوہری سائنسدان واپس تہران پہنچ گیا

جنگ نیوز -
مغوی ایرانی جوہری سائنسدان واپس تہران پہنچ گیا

تہران…امریکی ایجنٹوں کی جانب سے مبینہ طور پر اغواکیا جانے والا ایرانی جوہری سائنسدان واپس تہران پہنچ گیاہے۔شہرام امیری دو روز پہلے ایک سال تک غائب رہنے کے بعد اچانک واشنگٹن میں منظر عام پر آیا۔ جہاں وہ پاکستانی سفارتخانے میں ایران سے متعلق امور کے سیکشن میں پناہ لینے پہنچا تھا ۔ وطن واپسی پر تہران کے ایئرپورٹ پر امیری کا استقبال اس کے اہل خانہ اور نائب وزیر خارجہ حسن غَشغَوی نے کیا۔ امیری نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال اسے حج کے دوران ایرانی نژاد امریکیوں نے اغواکرلیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق شہرام امیری اپنی مرضی سے امریکا میں مقیم تھا جبکہ ایران نے امیری کے اغوا کا الزام سی آئی اے پر عائد کیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.