تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا:المَقرَحی کی رہائی پر برطانوی تیل کمپنی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

جنگ نیوز -
امریکا:المَقرَحی کی رہائی پر برطانوی تیل کمپنی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن…امریکی سینیٹرز نے لاکربی بم دھماکے کے مجرم کی رہائی میں برطانوی تیل کمپنی کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔چارلس شُومر سمیت چار سینیٹرز نے واشنگٹن میں وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے کہا کہ لاکربی کیس میں سزا یافتہ عبدالباسط المَقرَحی کی گزشتہ سال رہائی میں برٹش پیٹرولیم کے کردار کی تحقیقات کرائیں۔ کمپنی کے خلاف شواہد واقعاتی ہیں۔ مگر یہ انتہائی مضبوط ہیں۔ المَقرَحی کی رہائی کیلئے لیبیا، برطانوی حکومت اور کمپنی کے درمیان مبینہ طور پر ایک کرپٹ ڈیل ہوئی تھی۔ جس کی تحقیقات ہونے تک لیبیا کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش کا کام شروع نہیں ہوناچاہیے۔ کمپنی سمیت برطانوی اوراسکاٹ لینڈ کی حکومتیں بھی تحقیقات میں مدد کریں۔ سینیٹرز نے کہا کہ اگر لیبیا کے تیل کے ذخائر تک رسائی کے لیے کمپنی نے قتل عام کرنے والے کو بارگیننگ چِپ کے طور پر استعمال کیا ہے تو اس سے ہونے والا کوئی بھی منافع خون میں لتھڑا ہوا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.