تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کرینہ کپور اور رنبیرکپور آخر کار فلم میں ایک ساتھ کام کرنے پر راضی

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ کرینہ کپور آخر کار اپنے چچا زادبھائی رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہدایت کار روہت جگ راج نے اپنی نئی آنے والی فلم ”کزنز“ میں کرینہ کپور اور رنبیر کپور کو کاسٹ کر لیا ہے۔حالانکہ اس سے قبل کرینہ کپور پروڈیوسر ساجد نادیادوالا کی فلم ”انجانا انجانی“ میں بطور ہیروئن اپنے چچازاد بھائی رنبیر کپورکے مقابل کام کرنے سے انکار کرچکی تھیں۔ ہدایت کارروہت جگ راج کا کہنا ہے کہ انہوں نے رنبیر اور کرینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فلم”کزنز“کے اسکرپٹ کوتیار کیا ہے۔بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ کزن کی جوڑی روہٹ جگ راج کی ”کزنز“ کوکس حد تک کامیابی سے ہمکنا ر کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.