تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئی سی سی نے گزشتہ مالی سال رکن بورڈز کو7کروڑ ڈالرز جاری کیے

جنگ نیوز -
دبئی . . . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ مالی سال کے دوران رکن بورڈز کو سات کروڑ ڈالرزسے زائد کی رقم جاری کی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کی پارٹی سپیشن فیس کی مد میں اراکین کو تین کروڑ نوے لاکھ جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دو کروڑ 85لاکھ ڈالرز ادا کئے۔ کرکٹ سری لنکا کو اس رقم سے کوئی حصہ نہیں ملا کیوں کہ اس نے2008 میں آئی سی سی سے تین لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا تھا جو فیس کی مد میں حذف کرلیا گیا ۔دو ہزار سات ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بقیہ تین لاکھ ڈالرز بھی ممبران کو جاری کردیئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال دو ہزار نو میں آئی سی سی کی مجموعی آمدنی سترا کروڑ چھتیس لاکھ ڈالرز رہی جبکہ مجموعی اخراجات آٹھ کروڑ ننانوے لاکھ ڈالرز کے تھے ۔ آئی سی سی نے گزشتہ مالی سال کے دوران زمبابوے میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سترہ لاکھ ڈالرز کے فنڈز بھی جاری کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.