5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مینگورہ خودکش دھماکا، 5افراد جاں بحق، 45زخمی
جنگ نیوز -
سوات . . . سوات کے شہر مینگورہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 45زخمی ہوگئے ۔ دھماکامینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب اس وقت ہوا،جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور ٹریفک کا ہجوم تھا، زخمیوں کو فورہ طور پر سیدوشریف اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے سے دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق اور45افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے سے آٹھ گاڑیوں اور درجنوں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔دھماکے کے بعد مینگورہ شہر کے تمام بازار بند کردیئے گئے اورغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔