5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سلمان خان کی تنظیم نے سری لنکا میں بھی فلا حی کا موں کا آغاز کر دیا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بھا رتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹا ر سلما ن خان کی چیریٹی تنظیم Being Humanنے بھا رت کے علا وہ سری لنکا کے قصبوں میں بھی فلاحی کا موں کا آغا ز کر دیا ہے۔سلما ن خا ن نے سر ی لنکا کے دو دیہاتوں Vavuniyaاور Jaffna میں تقریباً 600افراد کی آنکھو ں کا علاج کروایاہے۔ سلما ن خا ن نے اس فلا حی کا م کے سلسلے میں خصوصی طور پر دو ڈاکٹروں کو اس کا م پر معمو ر کیا ہے جنھوں نے صرف ایک دن میں 190مر یضوں کی آنکھوں کے آپریشن کیے ہیں جبکہ 500 مزیدمر یضوں کا چند دنو ں میں آپریشن متوقع ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان سر ی لنکا میں اپنی آنے والی نئی فلم Readyکی شوٹنگ کے لئے گئے ہو ئے ہیں جہا ں وہ فلا حی کا موں سے سر ی لنکا کی عوام کا دل بھی جیت رہے ہیں۔