تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بینک قرضوں پر7.5فیصد مارک اپ وصول نہیں کر رہے،ریاض ارشد

جنگ نیوز -
پشاور…ایوان صنعت و تجارت خیبر پختونخواہ کے صدر ریاض ارشد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے باوجود کمرشل بینک واجب الادا قرضوں پر 7.5 فیصد مارک اپ وصول نہیں کر رہے۔پشاور میں ریاض ارشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ بینک کے جائنٹ ڈائرکٹر محمد اشفاق نے بھی شرکت کی۔ ریاض ارشد نے کہا کہ کمرشل بینکوں کی جانب سے قرض داروں کو ری فنڈ یا ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی نہیں مل رہی۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے جائنٹ ڈائریکٹر محمد اشفاق نے کمرشک بینکس کو ہدایات جاری کیں کہ یکم جنوری 2010سے کارپوریٹ، ایس ایم ای، ایگریکلچر اور مائیکرو فنانس لون پر 31 دسمبر 2009 سے واجب الادا قرضوں پر 7.5فیصد مارک اپ وصول کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.