5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے چناب،سیلابی ریلا قادر آباد کی طرف بڑھ رہا ہے
جنگ نیوز -
لاہور…ہیڈ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے درجے اور ہیڈ مرالا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ سیلابی ریلا قادر آباد کی طرف بڑھ رہا ہے اور دوپہر12بجے تک قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق قادر آباد کے مقام پر بتدریج پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں دوپہر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1498.78فٹ ہوگئی ہے۔یہاں پانی کی آمد تین لاکھ14ہزار 600 کیوسک ،اخراج ایک لاکھ80 ہزار کیوسک اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ4.03 کیوسک ہے۔ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1192.7 فٹ ہوگئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد67 ہزار492 کیوسک،پانی کا اخراج15ہزار کیوسک اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ4.036ہے۔