تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ24 گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے مکران ، سبی، قلات، ژوب اورکوئٹہ ڈویژن میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج کمی واقعہ ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں35.5،دالبندین39،نوکنڈی39.2، ژوب 30، بارکھان 27،سبی32.6،قلات30،خضدار33.5،لسبیلہ39.5،پنجگور37.5،پسنی33.5،جیوانی32.5،تربت40ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت موسم گرم ہے جبکہ گوادر میں33ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.