5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وٹامن سی کینسر اور اس کے ٹیومر سے لڑنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے
جنگ نیوز -
ولنگٹن …طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کینسر اور اس کے ٹیومر سے لڑنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے ۔نیو زی لینڈ کی یو نیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن سی قدرتی طور پر کینسر کیخلاف انتہائی مؤثر ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کینسر کا ٹیومر بڑھنے سے روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔وٹامن سی کے لیے ضروری ہے کہ دودھ ،انڈے اور ایسی غذاؤں کا استعمال زیادہ مقدار میں کیا جائے جن میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔