تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راجن پور میں ریلوے ٹریک کو نقصان ،کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان …کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی ریلے سے راجن پور میں ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہیں ۔کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی ریلے نے راجن پور کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔سیلاب سے60 سے زائد دیہات اور بستیاں مکمل زیر آب آگئی ہیں۔ ولی مزاری ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ٹریک بہنے کی وجہ سے خوشحال ایکسپریس کو متبادل راستہ سے روانہ کیا گیا ۔ادھر متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔سیلابی ریلے سے خریف کی فصلیں مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج سے ہیلی کاپٹرطلب کیے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.