5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی : فورسز کی کارروائی میں16 شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں16 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر کرم ایجنسی میں قبائل اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے غنڈکی اور ملا پٹی میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔حملوں میں مقامی شدت پسند کمانڈر سلیمان محسود سمیت16 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دوسری طرف وسطی کرم ایجنسی کے علاقے نیکا پٹی میں مقامی قبائل اور ملا طوفان گروپ میں جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری ہیں،جن میں مزید تین شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے،جس کے بعد24 گھنٹے میں ہلاک افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔