تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’لفنگے پرندے‘ میں کردار انتہائی مشکل تھا،دپیکا

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’لفنگے پرندے‘ میں اپنے کردار کو اپنے فلمی کیرئیر کا مشکل ترین کردار قرار دیا ہے۔ فلم ”لفنگے پرندے“میں ایک اندھی لڑکی کا کردار ادا کرنے والیدپیکاکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل کسی بھی فلم میں اس قدر مشکل کردار ادانہیں کیاتھا۔اندھی لڑکی کے کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے انہوں نہ صرف اس کردار پر بھرپور توجہ دی ہے بلکہ اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے انہوں نے کئی نابینا افراد کا بغور مشاہدہ بھی کیا۔واضح رہے کہ فلم” لفنگے پرندے“ 20اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.