5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک کے میئر کی برطانو ی وزیراعظم کی سڑک کے کنارے خاطر تواضع
جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…جہاں ایک جانب ہمارے ملک کے حکمران بیرونی ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کی مہمان نوازیوں اورضیافتوں پر بے دریغ پیسہ خرچ کرتے ہیں وہیں نیویارک کے میئر Micheal Bloombergاپنے مہمان برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی خاطر تواضع روڈ پر کھڑے ہوئے ٹھیلے سے کھانا کھلا کی۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون امریکا میں جب اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران ٹرین کے ذریعے واشنگٹن سے نیوریا ک پہنچے تو بلوم برگ نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو Pennریلوے اسٹیشن پر کھڑے ایک ٹھیلے سے 2ڈالر میں ہاٹ ڈاگ کھلا کرمہمان نوازی کا حق ادا کیا ۔اس موقع پر مہمان اور میز بان نے نہ صرف میڈیا رپورٹروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے کھانے سے محظوظ ہوئے بلکہ ڈیوڈ کیمرون نے انگوٹھا لہر کر مائیکل بلوم برگ کی مہمان نوازی اورکھانے کو بھی سراہا ۔