5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
2009-10 :زرعی قرضے جاری کرنے کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا
جنگ نیوز -
کراچی …مالی سال2009-10 کے دوران زرعی قرضے جاری کرنے کے حوالے سے مقرر کردہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2009 سے جون2010 کے دوران خصوصی اور تجارتی بینکوں نے زرعی شعبے کو 248 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جبکہ حکومت نے اس عرصے کے دوران زرعی قرضوں کی فراہمی کا ہدف260 ارب روپے مقرر کیا تھا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ زرعی قرضوں کی فراہمی کاہدف حاصل نہیں کیا جاسکا ہے ۔گذشتہ مالی سال کے دوران ملک کے پانچ بڑے بینکوں نے124 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے بجائے119 ارب60کروڑ روپے کے قرضے فراہم جاری کیے۔