5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان : مون سون بارشوں کا سسٹم آج شام کے بعد داخل ہوگا
جنگ نیوز -
کوئٹہ … ڈائریکٹر محکمہ موسمیات جیوفزیکل سنٹر کوئٹہ سیف اللہ شامی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سسٹم آج شام کے بعد داخل ہوگا۔جیو نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز کے دوران بلوچستان میں سبی، بارکھان اورکوہلو کے علاوہ ہرنائی، اوستہ محمد، بولان،ژوب اور لورالائی اور دیگر علاقے مون سون کے زیر اثر میں ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں بھی سیلابی کیفیت ہو سکتی ہے جبکہ وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ24سے شروع ہو کر26تک رہے گا جس میں بتدریج کمی ائے گی تاہم27جولائی کو اس میں دوبارہ تیزی آئے گی ۔انھوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث کوئٹہ اور صوبے کے کئی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے سے بھی موسم میں تبدیلی آئی ہے ۔