5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کترینہ چھوٹی بہن ازابیل کے لیے فلم پروڈیوس کریں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…با لی ووڈ کی اداکا رہ کترینہ کیف اپنی چھوٹی بہن Isabelکو با لی ووڈ میں متعارف کروانے کیلئے خود فلم پروڈیوس کریں گی۔اس فلم کو بالی ووڈ کی معروف ہدایت کا رہ فرح خان ڈائیریکٹ کر یں گی جس میں کترینہ کیف کے بجا ئے ان کی چھوٹی بہن مرکزی کردار میں جلو گر ہونگی۔واضح رہے کہ کترینہ کی چھو ٹی بہن Isabel امریکی ریاست نیویارک کی ایک اکیڈمی سے ایکٹنگ اور پرفارمنس کی تعلیم حا صل کر رہی ہیں اور اپنی بہن کترینہ کے نقشِ قدم پر عمل کر تے ہوئے با لی ووڈ کی فلمی دنیا پر راج کر نے کی خواہاں ہیں۔