5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا میں انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان بن کھانے کا مقابلہ
جنگ نیوز -
کلونی آئی لینڈ…سینٹر مانیٹرنگ…انسانوں کے درمیان کھانے کے تو کئی مقابلے ہوتے ہیں تاہم امریکہ میں (Bun)بن کھانے کا ایسا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں انسانوں کا مقابلہ ہاتھیوں سے تھا۔ امریکا کے Cloney Island میں منعقد ہونے والا یہ منفرد مقابلہ تین انسانوں اور تین ایشیائی ہاتھیوں کے درمیان ہوا جس میں ہاتھیوں نے 41 درجن بن کھاکر انسانوں کو مات دے دی۔ ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں انسان چھ منٹ میں صرف 15 درجن بن ہی کھانے میں کامیاب ہوسکے۔