تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیمنٹ کے برآمد پر اعلان کردہ سبسڈی کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی

جنگ نیوز -
کراچی …اٹک سیمنٹ کے چیف فنانشل آفیسر عرفان امان اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیمنٹ کے برآمد پر اعلان کردہ سبسڈی کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ۔اٹک سیمنٹ کے چیف فنانشل آفیسر عرفان امان اللہ نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ حکومت نے ملک کے دور دراز علاقوں سے پورٹ تک سیمنٹ کی برآمد پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کیلئے1 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان گزشتہ مالی سال کیا تھا اور یہ سبسڈی گزشتہ مالی سال کے آخری تین ماہ کے دوارں برآمد کی جانے والے سیمنٹ پر تھی ۔انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کی جانب سے اب تک20 لاکھ ٹن سیمنٹ کی برآمد پر85 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے دستاویزات جمع کرائے گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ادائیگی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.