5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا212 واں عرس آج سے شروع ہو گیا
جنگ نیوز -
جنڈیالہ شیر خان…قصہ ہیر رانجھا کے خالق اور پنجابی ادب کے عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 212 واں سالانہ عرس آج سے شروع ہو گیا ہے،عرس کی تین روزہ تقریبات جنڈیالہ شیر خان میں جاری رہیں گی۔ہیر رانجھے کا منظوم قصہ وارث شاہ سے بہت پہلے دمودر نامی ایک ہندو لکھ چکا تھالیکن جب وارث شاہ کی ہیر تخلیق ہوئی تو یہ کہانی امر ہو گئی۔بعض محقق کہتے ہیں کہ وارث شاہ نے عشق حقیقی لکھا۔ایک روایت یہ ہے کہ بھاگ بھری نامی ایک لڑکی سے عشق میں ناکامی پر ملکہ ہانس کے حجرے میں یہ کہانی لکھی گئی۔واث شاہ کی ہیر پردہ اٹھاتی ہے،ان قاضیوں کے چہروں سے جو دولت اور طاقت کے دباؤ میں خلافِ عدل فیصلے کرتے ہیں۔ ہیر جسے جبری نکاح اور ایجاب قبول نہ تھا،جب سیدو کھیڑے کے گھر نمائشی دلہن بنا کر بھجوائی گئی،تو وہ اس حبس بے جا سے فرار ہو جاتی ہے۔ہیر کی بغاوت کوئی جرم نہ تھا،کیدو محبت کا دشمن تھا،ہیر پاک دامن تھی، اور یہی ہے وارث شاہ کی ہیر کہانی کا خلاصہ۔