تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا: 3طالبان رہنماؤں کے نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکا نے تین طالبان رہنماؤں کا نام دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان رہنماؤں گل آغا، عامر عبداللہ اور نصیر الدین حقانی کا نام دہشت گردی کی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ان افراد کے ساتھ کوئی امریکی فرم یا ادارہ یا انفرادی طور پر مالی لین دین نہیں کر سکے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کامقصد دہشت گردوں کی مالی مدد کو روکنا ہے۔رواں ہفتے کے آغاز پر ان تینوں افراد پراقوام متحدہ کی جانب سے بھی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.