5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پریانکا چوپڑا نے ’سائیلنس‘ کے لیے قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑ ا نے ہدایت کار انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم ”Silence“ میں اپنے مرکزی کردار کی قربانی دے کر سیکنڈ لیڈ رول ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ اس فلم میں سیکنڈ لیڈ رول کے لیے کو ئی دوسری اداکارہ تیارہی نہیں تھی۔معروف بھارتی گلوکار کشور کما ر کی زندگی پربننے والی فلم ”Silence“میں پریانکا چوپڑ ا کو مرکزی کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا،لیکن کترینہ اور آسن کی فلم ”Silence“ میں سیکنڈ لیڈ رول سے انکارکے باعث پریانکا نے رضا کارانہ طور پر مرکزی کردار کے بجائے سیکنڈ لیڈ رول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہرحال پریانکا کے اس فیصلے سے یقینا انوراگ باسو نے سکھ کا سانس لیا ہو گا کیونکہ وہ اب اپنی فلم کے مرکزی کردار میں کسی بھی دوسری مقبول اداکارہ کو کاسٹ کرسکتے ہیں۔