تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :ٹارگٹ کلنگ جاری، 4افراد ہلاک،پولیس رینجرز کا سرچ آپریشن

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں جاری فائرنگ کے واقعات میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعدگذشتہ تین روز میں ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے درجن بھر سے زائد افرادکو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق آج علی الصبح ناتھاخان اور ڈرگ روڈ ندی کے قریب سے دو نوجوان کی بوری میں بند لاشیں برآمد ہوئی۔اس سے پہلے الفلاح کے علاقے میں ایک نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا،جبکہ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن بھی ہلاک ہوگیا۔کراچی پولیس چیف وسیم احمد نے جیو نیوزکو بتایا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ملیرالفلاح اور شاہ فیصل کالونی ایک نمبر سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے،اور انھوں نے مزید کہا کہ پولیس پر گرفتارریوں کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم تفتیش پر اثر پڑنے کے باعث تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی ہے۔کراچی میں گذشتہ تین روز میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک25افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.