5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوسوو کی آزاد حیثیت تسلیم کی جائے، ہیلری کلنٹن
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سربیا سمیت تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ کوسوو کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا جائے۔ ہیلری کلنٹن کا یہ بیان عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں کوسوو کی آزاد حیثیت سے متعلق شکوک و شبہات ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوسوو کی آزادی کا از خود اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ ہیلری کلنٹن نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا کہ سربیا اور کوسوو اپنے اختلافات دور کرکے مستقبل کی طرف دیکھیں اور وہ ممالک جنہوں نے کوسوو کی آزاد حیثیت تسلیم نہیں کی وہ اب آگے آئیں اور کوسوو کو آزاد ملک تسلیم کریں۔دوسری جانب روس کا موقف امریکا کے برعکس ہے روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عدالت نے کوسوو کی آزادی کو قانونی بنیاد فراہم نہیں کی اور نہ ہی اس سے کوسوو کو تسلیم کرنے کا جواز ملتا ہے۔ کوسوو نے17 فروری2008کو سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد کوسوو میں جشن کا سماں ہے۔ کوسوو کے وزیر خارجہ سکندر حسینی نے کہا ہے کہ اب سربیا پڑوسی کی حیثیت سے تمام معاملات پر بات کرے۔