5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا میں بس کو حادثہ، 7مسافر ہلاک ،33زخمی
جنگ نیوز -
کیلیفورنیا…جنگ نیوز… امریکا میں بس کے ایک حادثے میں7مسافر ہلاک اور 33زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے م طابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں بس لاس اینجلس سے سیکرامنٹو جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار کو بچانے کی کوشش کے دوران بے قابو ہوکردوسری گاڑی سے ٹکراکر پندرہ فٹ گہرے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت تین مرد اور تین خواتین ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے میں33مسافر زخمی ہو گئے جن میں 9کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔