5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تحریک بحالی صوبہ بہاولپور اور متحدہ محاذ کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی
جنگ نیوز -
بہاولپور …بہاولپور میں تحریک بحالی صوبہ بہاولپور اور متحدہ محاذ کے کارکنوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے بہاولپور کے اثاثوں کی نیلامیوں کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت متحدہ محاذ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کی۔ریلی چنی گوٹھ نکل کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فرید گیٹ پہنچی جہاں ریلی کے شرکا نے احتجاجی دھرنادیا۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ حکومت بہاولپور کی زمینوں کو کم قیمتوں پر فروخت کررہی ہے جوکہ زیادتی ہے۔انہوں نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقع پر فرید گیٹ پر سرزمین صوبہ بہاولپور کے نام کابورڈ لگایاگیااورصوبہ بہاولپور کے حق میں دعائیں مانگی گئیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔