تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ٹام کروز کی فلم ’ونیلا اسکائی‘ سب سے زیاد پریشان کن فلم قرار

جنگ نیوز -
لا س اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ کے ایکشن اسٹار ٹام کروز کی فلم”Vanilla Sky“کو اب تک کی سب سے زیادہ پریشان کردینے والی فلم قرار دیا گیا ہے۔LoveFilmنامی ایک بین الااقوامی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں شائقین نے فلم”Vanilla Sky“ کی کہانی کو سمجھ سے بالا تر قرار دیا ہے۔2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”Vanilla Sky“ نے پریشان کردینے والی فلموں کی فہرست میں سب زیادہ ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ہدایت کار David Lynchکی فلم `Mulholland Drive` دوسرے نمبر پر رہی۔پریشان کردینے والی فلموں کی ٹاپ ٹین فہرست میں ”The Matrix Revolutions“،”Memento“،”Eternal Sunshine of the Spotless Mind“اور”A Clockwork Orange“ بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.