تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ مالی طور پرکسی بھی خطرہ سے نمٹنے کے قابل نہیں رہا، برطانوی وزیر دفاع

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانوی وزیردفاع لیام فوکس نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ مالی طور پرکسی بھی خطرہ سے نمٹنے کے قابل نہیں رہا۔برطانوی اخبارکو انٹرویومیں وزیردفاع لیام فوکس نے انکشاف کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث برطانیہ دفاع کے قابل نہیں رہا۔ فوج کے سازوسامان اور تربیت کیلئے فنڈزموجود نہیں اور مستقبل میں کسی بھی بیرونی خطرہ سے نبرد آزما ہونے کے لئے مالی طور پرکوئی تیاری نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں جرمنی میں1945سے تعینات برطانوی فوج کا انخلاء بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی تعداد اور معیار میں کمی نہیں چاہتے لیکن معیشت بھی تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ برطانیہ معاشی بحران کا شکارہے اور شعبہ دفاع اس صورتحال سے مستثنٰی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.