5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پی ایس او: 10کروڑ روپے کی کرپشن، لال پیر ڈپو کے 6افسران معطل
جنگ نیوز -
کراچی …تیل سپلائی کرنیوالے پاکستان کے سب سے بڑے ادارے پی ایس اومیں10کروڑ روپے کے خوردبرد کے انکشافکے بعد پنجاب کے علاقے لال پیر ڈپو کے6افسران کو معطل کردیا گیا ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان قریشی نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تیل و گیس اور قدرتی ذرائع کے سامنے تفصیلات سے آگاہ کیا۔عرفان قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے کچھ افسران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی اطلاعات پر پیٹرولیم ڈیلرز سے مل کر پرانی قیمت پر ادھار میں سودے کرلیتے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں10 کروڑ روپے کے خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تیل و گیس اور قدرتی وسائل کے چیئرمین شیخ وقاص اکرم نے واقع کی چھان بین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں گے۔