تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہینڈنگلے ٹیسٹ:آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 180کا ہدف دیدیا

جنگ نیوز -
ہیڈنگلے ،لیڈز…پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 349 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح اس نے جیت کے لیے گرین شرٹس کو 180رنز کا ہدف دیا ہے۔کینگروز نے اپنی دوسری اننگز کے دوران 95.3اوورز کا سامنا کیا۔آج صبح جب کھیل شروع ہوا تو کینگروز کا مجموعہ دو وکٹوں کے نقصانپر 136تھا تاہم پاکستانی بولروں نے ابتداء میں اچھی بولنگ کرکے پونٹنگ 66کو پویلین کی راہ دکھائی لیکن مائیکل کلارک 77،ٹم پین 33اور اسٹیون اسمتھ 77نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن خاطر خواہ بہتر بنائی اور ایک مشکل وکٹ پر پاکستان کو 180جیسا ہدف دیا ہے،پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 4،محمد آصف 2،دنیش کنریا2جبکہ عمر گل اور عمر امین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.