5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انگور اڈہ میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور . . . .. . . .جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں16 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں واقع کالعدم تحریک طالبان کے ایک مرکز پر امریکی جاسوس طیارے نے میزائل داغے ۔جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارے سے پانچ میزائل داغے گئے ہیں۔